پٹنہ، 17 اکتوبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اورممبرپارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی بہار میں ریلیوں کے منسوخ ہونے سے لوگوں میں منفی پیغام گیا ہے۔
مسٹر سنہا نے مائیکرو بلاگگ سائیٹ ٹوئٹر
پر لکھا، ’’آخری لمحے میں وزیر اعظم کی ریلیاں منسوخ ہونے سے کیا منفی پیغام نہیں جائے گا؟ انہوں نے مزید لکھا، ’’خواہش، امید اور تمناہے کہ کچھ مشکلات اور انتخابی مسائل کے باوجود ہم بہار اسمبلی انتخابات میں امید کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں گے۔